16 دسمبر 2011 - 20:30

امریکہ کے اخبار کریسچین سائنس مانیٹر نے لکھا ہے کہ ایران نے امریکی جاسوس طیارے آر کیو ایک سوستر کے جی پی ایس سسٹم کو کنٹرول کرکے اس ڈرون کو تقریبا صحیح و سالم اتار لیا ہے۔

ابنا: امریکہ کے اخبار کریسچین سائنس مانیٹر نے لکھا ہے کہ ایران نے امریکی جاسوس طیارے آر کیو ایک سوستر کے جی پی ایس سسٹم کو کنٹرول کرکے اس ڈرون کو تقریبا صحیح و سالم اتار لیا ہے۔  اس اخبار نے ایران میں امریکی جاسوس طیارے کے اتارے جانے کا تجزیہ کرتےہوئے لکھا ہے کہ ایران نے آر کیو ایک سو ستر ڈرون کے نیوی گيشن سسٹم کو اپنے قبضے میں کرکے اسے اتارا ہے۔

اس اخبار نے لکھا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون کے کمزور نیوی گيشن سسٹم سے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ امریکی بہت پہلے سے اپنی اس کمزوری سے باخبر تھے۔ کرسچین سائنس مانیٹر نے لکھا ہے کہ ایران کے سائبر اور الکٹرانیک جنگ ماہرین نے آر کیو ایک سو ستر کا رابطہ اس کے کنٹرول روم سے منقطع کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اب اس ڈرون کی ٹکنالوجی کو ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس اخبار نے اس اہم نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ایرانی ماہرین نے امریکی ڈرون کے جی پی ایس سسٹم کو گمراہ کیا جس سے اس طیارے نے ایران کی سرزمین کو اپنا اڈاسمجھا اور ایران میں اتر آیا۔ قابل ذکرہے ایرانی ماہرین نے امریکہ کے ڈرون آر کیو ایک سو ستر کو بڑی مہارت سے اپنی سرزمین پر اتارلیا ہے، یہ ڈرون ایران کے خلاف جاسوسی کررہا تھا۔ عالمی ماہرین کے مطابق اس سے ایران کی ٹکنالوجیکل برتری ثابت ہوتی ہے اور وہ ہرطرح کے خطروں کا مقابلہ کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔
.............

/169